وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات کی ماڈل کے ظالمانہ قتل کی مذمت

Sep 03, 2018 | 07:51

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے لاہور میں ماڈل انعم تنولی کے مبینہ قتل پردکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سید کلیم امام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایسے واقعات کوقتل کے بعد خودکشی کا رنگ دیکھنے میں آتا ہے، تفتیش میں تمام پہلو ملحوظ خاطررکھنے چاہئیں۔فواد چوہدری نے آئی جی پنجاب پولیس کو فنکاروں کی سیکیورٹی بہترکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ اپنے فن سے ملکی ثقافت دنیا میں متعارف کراتے ہیں جبکہ اس طرح کے واقعات آرٹسٹ کمیونٹی میں تشویش کا سبب بنتے ہیں

مزیدخبریں