ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کا معاملہ، سپریم کورٹ میں پھر سماعت
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) پاکپتن کے تبادلے پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پولیس میں سیاسی مداخلت کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر ہوگی، عدالت نے خاور مانیکا، صدر پی ٹی آئی گوجرانوالہ احسن جمیل گجر کو طلب کر رکھا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ آج ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے خاور مانیکا، وزیراعلی پنجاب کے دوست احسن جمیل گجر، کرنل طارق اور دیگر کو طلب کر رکھا ہے۔
پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاؤنٹس، قومی اثاثوں بشمول پی آئی اے کی ارزاں قیمتوں پر فروخت، تربت اور بلیدہ میں مزدوروں کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت بھی عدالتی فہرست کا حصہ ہے۔ سی پیک معاہدے اور مردم شماری کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی سماعت بھی آج ہوگی۔منگل کو یہ بینچ اسلام آباد میں ہسپتالوں کی کمی اور غیر فعال عدالتی ٹربیونلز کے متعلق ازخود نوٹسز کی سماعت کرے گا۔ لاہور میں بل بورڈز اتارنے اور ملک میں بڑھتی آبادی سے متعلق معاملات کی سماعت بھی اسی روز ہوگی۔
بدھ کو جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس جبکہ جمعرات کو اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق کیس سنا جائے گا۔