سینیٹ کا اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج ہوگا
سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک التواء پر بحث ہوگی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل دوہزار اٹھارہ کے بارے رپورٹ پیش کریں گے۔ میاں رضا ربانی سٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل، بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل اور ایگزٹ فورم پاکستان کنٹرول ترمیمی بل پیش کریں گے۔ سینیٹر شیری رحمان پاکستان کے بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ پر بحث کیلئے تحریک پیش کریں گی۔ سینیٹر شاہی سید حج انتظامات کے تناظر میں وزارت مذہبی امور کی کارکردگی زیر بحث لانے کی تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر عتیق چھوٹے ڈیموں اور آبی ذخائر کی تعمیر پر کام کی رفتار تیز کرنے پر بحث کے لیے تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر عبدالقیوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو زیر بحث لانے کی تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر محسن عزیز حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو زیربحث لانے کے لیے تحریک پیش کریں گے۔ سینیٹر چوہدری تنویر اسلام آباد اور کنٹونمنٹس کے صنعتی ایریا ز میں آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی قرار داد پیش کریں گے۔ سراج الحق مزدوروں کے لیے اعلان کردہ کم سے کم اجرت پر عملدرآمد سے متعلق قرارداد منظوری کے لیے پیش کریں گے۔ رضا ربانی اسلام آباد کے نئے ائرپورٹ کا نام بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ جاری رکھنے کی قرارداد پیش کریں گے۔