اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نے عدلیہ مخالف نعرے بازی سے متعلق کیس میں چار ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کردیں

Sep 03, 2018 | 10:47

اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت میں الیکشن کمیشن کےباہر عدلیہ مخالف نعرے بازی سے متعلق کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔ عدالت نے چار ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ درخواستیں مسترد ہونے پر چاروں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں عنصر عباس عبدالرحمان، راجہ ظہیر اور توقیر عباسی شامل ہیں۔ چاروں ملزمان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سےہے۔ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اے ٹی سی سے رجوع کر رکھا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف عدلیہ مخالف نعرے لگانے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں