ملک میں کہیں بارش اور کہیں دھوپ کا سلسلہ جاری
ملک میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہے تو کہیں دھوپ سے گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا،، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، لاہور، گوجرانولہ، سرگودھا، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٰ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،کوہاٹ، لاہور، گوجرانولہ، راولپنڈی، ژوب، قلات ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پربارش ہوئی، جبکہ تربت، سبی ،نور پور تھل، بھکر ، دادو اور ڈی آئی خان گرم ترین مقامات ریکارڈ کیے گئے۔