معروف نعت خواں شہید جنیدجمشید کی چوون ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے،

Sep 03, 2018 | 11:42

نرم آواز، ملائم لہجے والے جنید جمشید سے کون واقف نہیں۔وہ کبھی فائٹرپائلٹ، کبھی ڈاکٹر اور کبھی انجینئربننےکےخواب دیکھا کرتے لیکن گلوکار بن گئے۔اس ترنم سے گیت گاتےکہ ہرکوئی ان کا دیوانہ ہو جاتا۔ وائٹل سائنز نے دل دل پاکستان گایا تو جنید جمشید راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ وبزنس میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے دولت اور شہرت تو خوب سمیٹی لیکن جلد ہی ان کا دل اس سے اچاٹ ہو گیا۔ دین کی طرف راغب ہوئے تو پرسوز نعتیں پڑھنے لگے۔جنید جمشید کی آواز دلوں میں اترتی تو ٹھہرجاتی۔ ان کا پڑھا مشہورزمانہ کلام الٰہی تیری چوکھٹ پہ بھکاری بن کے آیا ہوں آج بھی دل میں ناقابل بیان سوز کی کیفیت پیدا کرتا ہے۔باون سالہ جنیدجمشید کی زندگی میں کئی اتارچڑھاؤ آئے۔ گزشتہ برس وہ تبلیغ کے سلسلے میں چترال میں مقیم تھے جہاں سے سات دسمبر کو واپسی پر حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا اور یوں دلوں میں سوزوگداز پیدا کرنے والی آواز ہمیشہ کیلیے خاموش ہوگئی۔

مزیدخبریں