سٹورٹ براڈ نے رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
مایہ ناز انگلش فاسٹ باﺅلر سٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سری لنکن سپنر رنگنا ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اس طرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے آٹھویں باﺅلر بن گئے۔ انہوں نے بھارت کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ لے کر ہیراتھ کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر سابق کیوی باﺅلر رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا۔ ہیراتھ نے 430 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ براڈ اور رچرڈ ہیڈلی کی وکٹوں کی تعداد برابر ہو گئی ہے، دونوں نے 431 وکٹیں لے رکھی ہیں، متھایا مرلی دھرن 800 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں۔