میانمار: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے پردہ اٹھانے والے 2 صحافیوں کو 7 سال قید

Sep 03, 2018 | 11:47

عدالت نے غیر ملکی صحافیوں کے خلاف ملکی خفیہ رازوں کی خلاف ورزی کے قانون کے تحت فیصلہ سنایا۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی  اے ایف پی کے مطابق 32 سالہ والون اور 28 سالہ کیئو سو او کو 12 دسمبر 2017 میں حراست میں لیا گیا تھا۔دونوں صحافی میانمار کی ریاست رخائن میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر تحقیقاتی رپورٹ پر کام کر رہے تھے۔سزا سننے کے بعد رپورٹر وا لون نے کہا، 'مجھے کوئی خوف نہیں، میں نے کچھ غلط نہیں کیا، میں انصاف، جمہوریت اور آزادی پر یقین رکھتا ہوں۔'اقوام متحدہ نے میانمار کی فوج کو مسلمانوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دے دیااس حوالے سے میانمار حکومت کے ترجمان زاؤ طے نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میانمار کی عدالتیں خودمختار ہیں اور یہ کیس قانون کے مطابق چلایا گیا ہے۔

مزیدخبریں