صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت تھیلیسیمیا کے علاج کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔

Sep 03, 2018 | 11:59

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت تھیلیسیمیا کے علاج کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ تھیلیسیمیا پروگرام میں شامل متعلقہ عملے کی جدید پیمانے پر تربیت کی جائے گی ۔خون کے عطیات کے لئے موثر آگاہی مہم مسلسل جاری رکھی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ کزن میرج کی صورت میں شادی سے پہلے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے تھیلیسیمیا سے بچا جا سکتا ہے۔ مرض کے علاج کے بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ہر سرکاری اسپتالوں میں آگاہی فلیکسس آویزاں کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں