بھارت: 91 سالہ شخص نے 87 سالہ بیوی کو قتل کرکے جلادیا

Sep 03, 2018 | 12:04

بھارت میں 91سالہ شخص کو اپنی 87 سالہ بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اتر پردیش میں 91 سالہ شخص نے اپنی 87 سالہ بیوی کو قتل کر دیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کو گھریلو جھگڑے پر قتل کے بعد اس کی نعش بھی جلادی گئی ۔ اس جوڑے کے 7 بچے ہیں جو والدین سے الگ رہتے ہیں۔ پولیس نے ہمسایوں اور عزیزوں سے جو پوچھ گچھ کی ہے اس کے مطابق ان دونوں میں روزانہ جھگڑا رہتا تھا۔ چھوٹے بیٹے جوگی نے 27 اگست کو پولیس سے شکایت بھی کی تھی کہ اس کی ماں لاپتہ ہے۔ بوڑھے شخص نے پولیس کو بتایا کہ معلوم نہیں میری بیوی کہاں چلی گئی تاہم پولیس کو اس وقت شبہ ہوا جب اس نے گھر میں وہ لاٹھی دیکھی جو وہ بوڑھا شخص زمین پر ٹکا کر چلتاتھا۔ اس لاٹھی پر خون کے نشان تھے۔ جب شیریا کٹی سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

مزیدخبریں