سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کیخلاف 462 ارب روپوں کی کرپشن ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی گئی

Sep 03, 2018 | 12:10

احتساب عدالت میں 462 ارب روپوں کی کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، صفدر حسین، اطہر حسین سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے عدالت کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر کے گواہ فہد کو لسٹ میں شامل کرنے کے متعلق فیصلہ موخر کرتے ہوئے سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی سماعت کے بعد صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کے اسپتال میں دوا کے ساتھ داروں بھی ملتی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس بات کا مجھے زیادہ علم نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس شرجیل میمن کو دیکھنے اسپتال میں نہیں سب جیل میں دیکھنے آئے تھےڈاکٹر عاصم حسین نے کئی سوالوں کے جواب دیے تو کئی سوالوں کے جواب دیے بغیر ہی احتساب عدالت سے روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں