خواجگان میں 2 سگے بہن بھائی مدرسہ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

Sep 03, 2018 | 12:15

خواجگان میں دو سگے بہن بھائی مدرسہ جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔8 سالہ نبیل اور پانچ سالہ نورین کے لواحقین کے مطابق دونوں بہن بھائی مدرسہ کےلئے گھر سے نکلے جو تاحال گھر واپس نہیں آئے ہیں۔ دونوں کی گمشدگی کی اطلاعی رپورٹ تھانہ خاکی میں درج کروا دی گئی ہے۔ گمشدہ بچوں کے والدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بچوں کے بارے میں علم ہو تو وہ فوری تھانہ خاکی رابطہ کریں۔

مزیدخبریں