چینی کمپنی نوبیا نے کلائی پر باندھنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا

Sep 03, 2018 | 12:59

چینی کمپنی نوبیا نے کلائی پر باندھنے والا سمارٹ فون متعارف کرادیا۔ زیڈ ٹی ای کی ذیلی کمپنی نوبیا کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے ماڈل کو نوبیا الفا کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی سکرین خمدار ہے۔ اس میں فرنٹ کیمرا اور دونوں اطراف میں بٹن ہیں۔ فون کی پچھلی طرف چارجنگ پن اور دل کی دھڑکن محسوس کرنے والا سینسر ہے۔ کلائی پر پہننے کےلئے اس فون کی سٹریپ میٹل کی ہے اور فی الحال یہ بلیک اور گولڈن کلر میں دستیاب ہے۔ نوبیا کی طرف سے اس موقع پر اس کا جدید ترین ”نوبیا ریڈ میجک“ نامی سمارٹ فون بھی متعارف کرایا گیا ۔ کمپنی کی طرف سے بتایا گیا کہ نوبیا ریڈ میجک کی قیمت ساڑے چار سو یورو ہوگی اور اسے بھارت میں فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ یہ فون چھ انچ سکرین اور فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔یہ چھ جی بی اور آٹھ جی بی ریم اور 64 جی بی اور 128جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ فون میں 24 میگا پکسل کیمرا بھی نصب ہے جبکہ بیٹری 3800 ایم اے ایچ ہے۔

 

مزیدخبریں