اندرون شہر کو اصل لاہور بھی کہا جاتا ہے اور اس کی اصل خوبصورتی یہاں کی تنگ گلیاں ہیں،

Sep 03, 2018 | 15:25

لاہور شہر برصغیر کے قدیم ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہمیشہ سے اہم تجارتی گزر گاہ اور ثقافت کا مرکز رہا ہے یہاں کی تعمیرات پاکستان کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں منفرد ہیں لکڑی کی بنی بالکی اور اس پر کبوتروں کی موجودگی گزرنے والوں کو دیکھنے پر مجبور کر دیتی ہے بات ہو اندرون شہر کی تو ،، دہلی گیٹ کی خوبصورتی کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے ،، دہلی گیٹ کے اندر متعدد تاریخی عمارات، پرانی گلیاں اور لنڈا بازار موجود ہیں، تاریخی وزیر خان مسجد بھی اسی دروازے کے اندرواقع ہے اندرون شہر کے باسی آج بھی مغلیہ دور کے طرز زندگی کو اپنائے ہوئے ہیں ،،،والڈ ستی اتھارٹی کی جانب سے خستہ حال عمارتوں کو مرمت کرکے ان کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کیا گیا ہے تاریخی عمارتوں کا شہر کہلانے والا لاہور جس میں مغلیہ دورِ حکومت کے دوران بارہ دروازے بنائے گئے تھے جن میں سے کچھ تو وقت کی رفتار کا ساتھ نہ دے پانے کے باعث منہدم ہوگئے تاہم بیشتر ابھی بھی موجود ہیں اور اس شہر کی خوبصورتی کو چار چاند لگا رہے ہیں پی ٹی سی

مزیدخبریں