تحریک انصاف نے دعوی کیا ہے کہ صدارتی انتخاب کیلئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے،

Sep 03, 2018 | 15:33

رہنماء تحریک انصاف جہانگیر ترین نے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی ، جس میں صدارتی انتخاب سے متعلق معاملات پر بات کی گئی۔ جہانگیر ترین نے انتخاب کیلئے حمایت کی اپیل کی ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کاک ہنا تھا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ پی ٹی آئی اور بی این پی مینگل کے درمیان ایم اور ایم او یو پر دستخط ہو گئے ہیں،،،، بی این پی مینگل کے ارکان تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کو ووٹ دیں گے۔ اختر مینگل کا کہنا تھا تحریک انصاف کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔ پہلے معاہدے میں بلوچستان کی صور تحال پر بات کی گئی تھی،،، آج جس ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں اس میں بلوچستان کے ترقیاتی کاموں پر بات کی گئی ہے

مزیدخبریں