لاہور میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے ملی نغموں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا ،
اے راہ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو ، تمہیں وطن کی فضائیں سلام کہتی ہیں ۔ ایوان کارکنان میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر انتظام چھ ستمبر کی مناسبت سے ملی نغموں کا مقابلہ ہوا، مقابلے میں طلبہ وطالبات نے اپنی خوبصورت آواز کا ایسا جادو جگایا کہ سننے والے دنگ رہ گئے طلبہ نے ماضی کے مقبول نغموں کی یادیں تازہ کرتے ہوئے جذبہ حب وطنی کو شاندار طریقے سے اجاگر کیا ، مقابلے میں شریک طلبہ نے وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے جہاں اپنے جذبات کی عکاسی وہیں وطن عزیز کے لیے کچھ کر گزرنے کا پیغام بھی دیا ، تقریب میں شریک شرکاء نے بہترین کاکردگی دیکھانے والے طلبہ کو دل کھول کر داد دی ، کیمرہ مین احمد بٹ کے ساتھ عدیل مصطفیٰ وقت نیوز لاہور ۔