ڈی ایس پی راجہ اظہر کا مبینہ طور پر اقدام خود کشی

Sep 03, 2018 | 15:51

لاڑکانہ: پولیس لائین کے رہائشی ڈی ایس پی راجہ اظہر کا مبینہ طور پرخود کشی کر لی۔زرائع کے مطابق راجہ اظہر کافی عرصہ سے پولیس لائین میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ڈی ایس پی راجا اظہر نے مبینہ طور پر خود پر پسٹل کا فائر کیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس افسران کی جانب سے فنگر پرنٹس کے ساتھ دیگر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئے گئے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بتایا کہ ڈی ایس پی راجا اظہر کا تعلق پنجاب سے ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ نے مزید کہا کہ واقعے کی نوعیت کا پتہ نہیں ہے تفتیش کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں