آئی ایس پی آر نے مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نیا پرومو جاری کر دیا

Sep 03, 2018 | 19:39

پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسلح افواج کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے نیا پرومو جاری کر دیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہیدوں کے ساتھ ان غازیوں کو بھی سلام جو ہمارے خواب پورے کرتے ہوئے خود ادھورے ہوگئے ۔ یوم دفاع اس سال "ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے عنوان سے بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام کے ساتھ ایک ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کی ہے جس میں مادروطن کی حفاظت کے دوران زخمی ہونے والوں کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے.

مزیدخبریں