کم لاگت کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان

Sep 03, 2018 | 20:18

رہائشی مسائل کے حل کے لیے تشکیل کمیٹی متعلقہ ماہرین اور محکموں کے نمائندوں کی مشاورت سے ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کو ابتدائی سفارشات پیش کرے گی۔ وزیر اعظم آفس میں کم لاگت مکانات کی تعمیر کے بارے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم لاگت کے پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، جس سے بالخصوص بڑے شہروں میں رہائشی مسائل حل ہوں گے بلکہ اقتصادی نمو کو فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کسی کو متاثر کئے بغیر کچی آبادیوں کو باقاعدہ بنانے کے لئے جامع نظام وضع کرنے اور ان علاقوں میں تمام شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہو گا۔

مزیدخبریں