وزارت داخلہ میں تعارفی اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے وزیر مملکت کو وزارت داخلہ کے انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی، وزیر مملکت شہریارآفریدی کا کہنا تھا کہ قومی مفاد پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، اقرباء پروری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ کارکردگی بہتر بنانے کے لئے افسران کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا، امور کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریار آفریدی نے کہا کہ سمنددر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ائیر پورٹ سے متعلق شکایات برداشت نہیں کی جائیں گی، وزارت داخلہ کو پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
تمام افسران عوام سے عزت سے پیش آئیں، قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی
Sep 03, 2018 | 21:51