دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز نام سابق کپتان وسیم اکرم کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد

Sep 03, 2018 | 22:19

      دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز نام سابق کپتان وسیم اکرم کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی آمد, سونگ کے سلطان کو چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے ادارے بارے بریفنگ دی، اتھارٹی میں میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا , بہترین کارکردگی پر اعزازیہ دیا جاتا ہے, مایہ ناز فاسٹ بالر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے برینڈ ایمبسڈربنیں گے,  وسیم اکرم کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا, سابق کپتان نے سیف سٹی ریڈیو ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی,  سیف سٹی پراجیکٹ سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے حوالے سے پاکستان کا بہترین منصوبہ ہے, پراجیکٹ میں دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو دیکھ کر نہایت خوش ہوں, اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں ا س قدر جدید اور بہترین انداز میں سرویلنس جاری ہے, ان نوجوانوں پر فخر ہے جو پاکستان کو محفوظ بنا رہے ہیں ,اس پراجیکٹ کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے تمام افسران و عملے کو مبارکباد دیتاہوں, وسیم اکرم نے سیف سٹیز پراجیکٹ بارے اپنے جذبات کا اظہار خصوصی میسج ریکارڈ کرواکر کیا,   لیجنڈ کرکٹر کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ اورسپیشل کیپ تحفے میں دی گئی.

مزیدخبریں