اسلام آباد: شہر میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پرایک دکان کو سیل کردیا گیا

Sep 03, 2018 | 22:32

دپٹی کمیشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین مرکز اور گردو نواح میں ہونے والی کارروائی چیکنگ کی گئی،، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پچیس دکانوں کوچیک کیا ۔مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 24 دکانداروں کوجرمانہ کیا گیا جبکہ ایک دکان سیل کر دی گئی ۔

مزیدخبریں