انگلش ٹیم نے بھارتی سورمائوں کو ایک بار پھر دھول چٹا دی

Sep 03, 2018 | 23:04

گھر کے شیر انگلینڈ میں پھر ڈھیر، کھیل کے چوتھے روز بھارتی ٹیم 245 رنز کے تعاقب میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،بھارتی کپتان کوہلی اور اجنکیا راہانے نے نصف سنچریاں بنائیں لیکن وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرا نے اور سیریز 2-2 سے برابر کرنے میں ناکام رہے ،انگلش بولرز کی جانب سے معین علی نے 4 شکار کیے اور اینڈرسن اور اسٹوکس کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔ آخری دن انگلش ٹیم نے دوسری اننگز 260رنز 8 وکٹ پر دوبارہ شروع کی تو ان کی پوری ٹیم 271رنز پر آئوٹ ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 246رنز کا ہدف مقرر کیا ۔انگلش ٹیم کی جانب سے وکٹ کیپر جوس بٹلر 69رنز ،کپتان جو روٹ 48 اور آل رائونڈر سیم کرین 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں بھارتی ٹیم 184 رنز بنا سکی، ویرات کوہلی 58 اور اجنکیا رہانے 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلش آف سپنر معین علی نے میچ میں 9 شکار کیے،دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ 7 ستمبر سے اوول کرکٹ گرائونڈ میں شروع ہو گا ۔

مزیدخبریں