وزیرِ اعظم عمران خان نے سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی روک تھام کے سلسلے میں کیا اہم فیصلہ

Sep 03, 2018 | 23:40

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس میں سیکرٹری کامرس اور ایف بی آر کی جانب سے سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی سے رقوم کی غیر قانونی ترسیلات کے بارے میں بریفننگ دی، سمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کی موثر روک تھام کے لئے ضروری ترامیم سے قوانین کو موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، قوانین میں ترامیم کے لئے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کسٹم، اسٹیٹ بنک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے نمائندگان پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی، کمیٹی ایک ہفتے میں سفارشات وزیرِ اعظم کو پیش کرے گی۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کو انتظامی سطح پر اقدامات کے حوالے سے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی، وزیرِ اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کامرس، اٹارنی جنرل، گورنر اسٹیٹ بنک، چئیرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی،

مزیدخبریں