برطانوی پارلیمنٹ کشمیر کے معاملے میں کردار ادا کرے، پٹیشن دائر
پٹیشن کے ذریعے برطانوی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ پٹیشن پاکستانی نژاد برطانوی شہری مدیحہ انصاری نے دائر کی، پٹیشن پر ایک لاکھ دستخط مکمل ہونے پر پارلیمنٹ اس پر بحث کرے گی۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے سے خطے میں خطرناک صورت حال پیدا ہوئی، برطانیہ معاملے کے حل کیلئے مداخلت کرے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے غیرآئینی اقدام کیا۔ ادھر بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور بڑی نا کامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، برسلز میں یورپی پارلیمان میں مسئلہ کشمیر پر ان کیمرا بریفنگ نے بھارتی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔