ایران سے خطرہ، جہاز رانی کے تحفظ کیلئے برطانیہ کا ڈرون طیاروں کے استعمال پر غور
برطانوی حکومت ایران کے ساتھ بحران کے تناظر میں ڈرون طیارے خلیج میں بھیجنے کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ برطانوی ٹی وی کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی رائل ایئرفورس کے کئی عدد ڈرون طیارے عراق اور شام کی فضاؤں میں کارروائیوں کے سلسلے میں کویت میں موجود ہیں۔ اگر خلیج میں ڈرون طیاروں کے تعینات کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تو ان طیاروں کو دوسرا مشن سونپا جا سکتا ہے، برطانیہ کو حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش ہے۔ یہ ڈرون طیارے آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکروں