بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے پورے خطے کا امن تباہ کر رہا ہے:وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت اپنی ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے پورے خطے کا امن تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات آئس لینڈ کے وزیر خارجہGudlaugur Thor Thordarson سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام کو بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی مظالم کو بے نقاب کر رہی ہیں۔آئس لینڈ کے وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کو پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔