وزیراعظم کی پنجاب پولیس کوبڑے جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب پولیس کو صوبے میں بڑے جرائم میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے پولیس کی کارکردگی اور صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس کی بریفنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو اپنے روایتی طریق کار کو تبدیل کرتے ہوئے عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنے چاہئے۔پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان صوبائی وزراء اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے معاونین کے بغیر ملاقات کی اور صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ملاقات کے دوران پنجاب میں سماجی اقتصادی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا