ایٹمی معاہدے کی یکطرفہ پاسداری ممکن نہیں:جواد ظریف
ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے امریکی پابندیوں سے اس کی معیشت کو پہنچے والے نقصانات سے تحفظ کیلئے اقدامات نہ اٹھائے تو وہ2015 کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری سے دستبردار ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب کے ہمراہ ماسکو میںایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔جواد ظریف نے کہا یورپی ممالک کی طرف سے ایٹمی معاہدے پر وعدے کے مطابق عمل درآمد نہ ہونے کے باعث معاہدے کی یک طرفہ پاسداری ممکن نہیں ہے۔