سراج الحق نے چار صدارتی آرڈیننس کی نامنظوری کی قرارداد سینیٹ میں جمع کروا دی
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے انسداد دہشت گردی اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس سمیت چار صدارتی آرڈیننس کی نامنظوری کی قرارداد سینیٹ میں جمع کروا دی۔ منگل کو سینیٹر سراج الحق کی طرف سے زیرقاعدہ 145(2) کے تحت جمع اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مندرجہ ذیل ان آرڈیننسز نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس 2019ئ، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی آرڈیننس 2019ئ، تعزیرات پاکستان آرڈیننس 2019ء اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2019ء کی نامنظوری کے لئے قرارداد کا نوٹس پیش کرتا ہوں۔ قرارداد کا آئندہ پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر ایجنڈے پر آنے کا قوی امکان ہے۔