مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کرنے کا متمنی ہے۔ مجلس شوری عمان
برادر اسلامی ملک سلطنت عمان کے مجلس شوری کا دس رکنی پارلیمانی وفد پاکستان پہنچ گیا ۔اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کردیا گیا۔وفد کی سربراہی چیئرمین مجلس شوری خالد بن ہلال ناصر المعولی کر رہے ہیں۔عمان کی مجلس شوری نے واضح کیا ہے کہ۔ مسئلہ کشمیر براصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اس مسئلے کو حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے کی سلامتی کا بنیادی جزو ہے۔عمان مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کرتاہے۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی کے اعلی افسران کے ہمراہ پارلیمنٹ کے صدر دروازے پر وفد کا استقبال کیا۔وفد نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں منگولیا گرینڈی فلورہ کا پودا لگا کر پاکستان سے اپنی گہری دوستی اور والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر وفد نے امہ کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔چیئر مین مجلس شوری نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اہم ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، کشمیر کی تازہ صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ سپاکستان عمان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان برادر ملک عمان کے ساتھ علاقائی ترقی، سرمایہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔پاکستان خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام پڑوسی اور دوست ممالک سے قریبی تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔5اگست کو بھارت کی جانب سے کشمیرکی آئینی حیثیت ختم کر کے خطے کو جنگ کے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں29روز سے مسلسل کرفیو کے نفا ذ نے کشمیری عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا گیاہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کیتحت پرامن حل خطے میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے بھارت کا بھیانک چہرا دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریے کی پیروکار بھارتی حکومت نے ہندستان میں اقلیتوں کے لیے زمین تنگ کر رکھی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑ کر بھارت نے ظلم کی نئی داستان رقم کر دی ہے۔بھارتی افواج کی طرف سے مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے ہزاروں افراد نابینا ہو چکے ہیں۔مقبوضہ وادی میں ذرائع ابلاغ پر پابندی عائد کر کے بھارت دنیا سے نہتے کشمیری عوام کی حالت زار کو چھپانا چاہتا ہے۔کرفیو کے نفاذ کے وجہ سے مقبوضہ جموں کشمیر میں خوراک اور ادویات شدید قلت ہے ۔عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیاور مقبوضہ وادی میں کرفیو کے نفاذ کے فوری خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے مواقع حاصل ہونگے۔ سربراہ عمانی وفد نے کہا کہ عمانی پارلیمنٹ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔عمان، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا۔پارلیمانی سفارتکاری کو متحرک کر کے ہم مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ چیئر مین عمانی مجلس شوری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کرنے کا متمنی ہے۔ مسئلہ کشمیر براصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے اس مسئلے کو حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔مسئلہ کشمیر کا پرامن حل خطے کی سلامتی کا بنیادی جزو ہے۔عمان مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کرتاہے۔ انھوں نے کہا کہ عمان میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کی عمان ترقی میں خدمات قابل ستائش ہیں۔عمان کی مجلس شوری کے چیئر مین خالد بن ہلال ناصر المعولی قومی اسمبلی آف پاکستان میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں اپنے ثاثرات قلم بندکیے۔بعد ازاں چیئر مین نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی ہال کا دورہ بھی کیا۔