صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے5 افراد جاں بحق

صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے زیدہ موسیٰ بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں ملبے سے نکال کر باپا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دی گئیں جبکہ حادثے میں زخمی 2 افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔