اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

rxاسلام آباد : اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں اے پی سی پر مشاورت کی جائےگی ۔ تفصیلات کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس اکرم درانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا، اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شریک ہونگے، اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، ایاز صادق مریم اورنگزیب شریک ہونگے جبکہ نیرحسین بخاری اور فرحت اللہ بابر پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے۔ رہبر کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کو مضبوط کرنے پر تجاویز لی جائیں گی۔ پی پی، نون لیگ اور دیگر جماعتیں تجاویز پیش کریں گی ۔ اجلاس میں اے پی سی کے ایجنڈا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔