تحریک انصاف کیلئے آنے والے دنوں میں مشکلات نہیں،شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے آنے والے دنوں میں مشکلات نہیں، عمران خان ہرمسئلے پرعبوررکھتے ہیں،دوسال میں بہت کچھ سیکھاہے، یہ اپوزیشن صرف جلسے جلوسوں تک ہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بیماری کے باعث کتاب کوچار پانچ سوصفحات پرختم کردیا،6ستمبرکوکتاب کی رونمائی ہے اور وہ مارکیٹ میں پہلے سے آگئی ۔ اپنی کتاب سے متعلق انہوں نے مزید بتایا کہ کتاب میں نوجوانوں کوپیغام دیاہے کہ محنت سے و ہ بھی نام کماسکتے ہیں،کتاب میں اپنی سیاسی جدوجہدکے بارے میں بھی لکھاہے،ایک اورکتاب اپنی ریٹائرمنٹ کے قریب لکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ دھرنے کے126دن بڑے تکلیف دہ تھے،دھرنامہنگااورجان لیوا ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہ خبر اور میں ہمیشہ ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں،آج کی اور بچپن کی سیاست میں بہت فرق ہے،آج کے دور میں سیاست بہت آسان ہے کیوں کہ آج کے زمانے میں میڈیا بہت زیادہ ہوگیا اور کوئی کچھ بھی کہہ سکتاہے۔ انہوں نے اپنی وزارت سے متعلق بتایا کہ ایم ایل ون کے تحت ڈبل ٹریک نیا بنے گا، ایم ایل ون منصوبہ اس ہی حکومت کی مدت میں پورا ہوجائیگا۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا بلٹ ٹرین پر چلی گئی ہماری ٹرین مزید تنزلی کی طرف چلی گئی۔