پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کی سکریپ میں کھڑی گاڑیوں کے پرزے چوری ہونے کا انکشاف

سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے سرکاری محکموں کی سکریپ میں کھڑی گاڑیوں میں پرزے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق مختلف سرکاری محکموں کے علاوہ صوبہ بھرکے تھانوں میں بند گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے قیمتی پرزے چوری کرکے انہیں فروخت کیا جارہا ہے گاڑیوں کی سیٹیں ٹائر بیٹریاں موٹر سائیکلوں کے ٹینکی ٹاپے اور اسی طرح مختلف اشیا غائب کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری محکموں کی ناکارہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اسی طرح تمام اضلاع کے ایس ایس پیزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تھانوں میں بند گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی تفصیلات اکٹھی کرکے ان کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور ان کے پرزہ جات غائب کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کریں۔