سرگودھا:شدید بارشیں ، کئی نشیبی علاقے زیر آب، پانی گھروں میں داخل

سرگودھا اور گردونواح میں شدید بارشوں کا مسلسل 8واں روز کئی نشیبی علاقے زیر آب پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا شہر میں سیوریج کا نظام بہتر بنانے کیلئے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خود متحرک جبکہ نواحی علاقوں میں بارشی پانی سے صورتحال ابتر شہری پریشان کئی کچے مکانات منہدم جبکہ پختہ عمارتیں بھی شدید بارشوں سے متاثر ہیں، مختلف علاقوں میں گٹر بند ہونے سے پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے لوگ اذانیں دینے لگے جبکہ مساجد میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے بچنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں ، لوگوں میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے بارشوں کی وجہ سے دریائوں ندی نالوں کے کنارے آباد لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بارشوں کی وجہ سے فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان حالات میں حکومت متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے فی الفور اقدامات کرے۔