محکمہ ریلوے نے تمام ٹرینوں کو 15 ستمبر سے چلانے کیلئے حتمی اقدامات کر دیئے

محکمہ ریلوے نے کرونا وائرس کی وجہ سے بند کی جانیوالی تمام ٹرینوں کو 15 ستمبر سے چلانے کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دینا شروع کردیا ہے اور اس سلسلہ میں تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں بند ہونیوالی ٹرینوں کے شیڈول اور نئے سٹاپ مقرر کرنے مذکورہ سٹاپ ختم کرنے کے حوالہ سے لائحہ عمل تیارکرے تاکہ ٹرینوں کو چالو کیا جاسکے 15اکتوبر سے ملک بھر میں ٹرین آپریشن مکمل کرلیا جائیگا اور تمام ٹرینوں کو شروع کردیا جائیگا تاکہ مسافروں کو سہولت حاصل ہو۔