کورونا کی وبا، عالمی ادارہ صحت کا 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو مشورہ

نیویارک : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے ماسک پہننے کے بارے میں نئے اصول جاری کر دیئے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں بڑوں کے ماسک پہننے کے اصولوں کا اطلاق بچوں پر بھی ہونا چاہئے۔