کورونا وائرس:بیوٹی پارلرز کے کاروبار سے وابستہ افراد پریشان

کورونا وائرس کی وجہ سے شادی ہالز بند ہونے اور شادی کی تقریبات منعقد نہ ہونے کے باعث جہاں بیوٹی پارلرز کے کاروبار سے وابستہ افراد پریشان ہیں وہاں پر شادی بیاہ کے سامان فروخت کرنیوالے دکاندار بھی مالی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ 6 ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے کو ہے شادی بیاہ کی تقریبات نہ ہونے کے سبب ہمارا شادی بیاہ میں استعمال ہونیوالا سامان بہت حد تک خراب ہوچکا ہے حکومت ان حالات میں ہمارے ساتھ تعاون کرے اور فی الفور امدادی پیکیج کا اعلان کرے 15ستمبر سے ایس او پیز کے تحت شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے شادی ہالز کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔