حکومت کی رواں ماہ ملک میں قومی سطح پر انسداد پولیو مہم کی تیاری

اسلام آباد : سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائے پولیو ڈاکٹرصفدررانا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ ملک میں قومی سطح پرانسدادپولیو مہم کی تیاری ہے، مہم میں4کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی صحت کی زیرصدارت پولیوصورتحال پراجلاس ہوا ، جس میں وفاقی سیکرٹری صحت، انسداد پولیوپروگرام حکام اور دیگر نے شرکت کی۔ سربراہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹربرائے پولیو ڈاکٹرصفدررانا نے بریفنگ میں بتایا کہ کورونا کے باعث انسداد پولیو سرگرمیاں 4 ماہ معطل رہیں، جولائی،اگست کےدوران کامیاب انسدادپولیو مہم چلائی گئیں۔