کورونا وائرس: دنیا بھرمیں اموات 867346،مصدقہ کیسز2 کروڑ61 لاکھ 77ہزارسے متجاوز

مہلک وبا کوروناکے باعث دنیا بھر میںاموات 867346 ہوگئیں ،متاثرین کی تعداد 2کروڑ 61 لاکھ77 ہزار سے زائد تجاوز کر گئی ۔ صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ84لاکھ سے زائد ہو گئی ۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 62 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 89 ہزار 964 اموات ہوئی ہیں۔برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہوگئی اوراموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار899 تک پہنچ گئی ۔بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 38 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 67 ہزار 486 ہے۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 5 ہزار افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 414ہوگئی۔پیرو میں بھی 6 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار259 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے20ہزار348اموات ہوئی ہیں جبکہ6لاکھ33ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14ہزار 369ہو گئی ہے جبکہ 6لاکھ 30ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6لاکھ 10ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65ہزار 816اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ81لاکھ84لاکھ42ہزار175صحتیا ب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 68لاکھ67ہزار590ہے۔کورونا کے پہلے 50لاکھ کیسز 185دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50لاکھ کیسز صرف 18دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہوگئی۔دنیا بھر میں 20مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50لاکھ ہوگئی جبکہ 27جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2کروڑ سے زائد تھی۔