ہم چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر پر اوآئی سی قائدانہ کردار ادا کرے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کےقبضے کے پوری دنیا پر اثرات آئیں گے، ہم چاہتے ہیں مقبوضہ کشمیر پر اوآئی سی قائدانہ کردار ادا کرے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو درست سمت پرگامزن کردیا ہے، حکومت سنبھالی تو معاشی محاذ پر متعدد چیلنجزدرپیش تھے، معاشی اصلاحات کاروبار میں آسانی سمیت متعدد اقدامات کئے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نہیں چاہتےکہ ہماری معیشت کا انحصارقرضوں پر ہو، کورونا وبا کےدوران پاکستان نے مشکل فیصلے کئے، ہمیں کورونا کیساتھ اپنی عوام کو بھوک سے بھی بچانا تھا، آگے بڑھنے کیلئے کرپشن کاخاتمہ بہت ضروری ہے، ملک سے کرپشن کے خاتمےکیلئے پر عزم ہیں۔