موبائل ایپ “بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول

لاہور : پنجاب حکومت کی موبائل ایپ “بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے ، دو ہفتے میں رجسٹرڈ یوزرزکی تعداد 2لاکھ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ بلدیات کے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ، موبائل ایپ “بلدیہ آن لائن” شہریوں میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔ سیکریٹری لوکل احمدجاوید قاضی نے کہا ہے کہ ہفتے میں”بلدیہ آن لائن” کے رجسٹرڈ یوزرزکی تعداد 2لاکھ ہوگئی، موبائل ایپ وزیر اعلیٰ کے عوام دوست ویژن کی ایک کڑی ہے۔ احمدجاوید قاضی کا کہنا تھا کہ ایپ شہریوں کودفاترکےچکرلگانے،رشوت سےبچانےمیں معاون ہے، ایپ پرپیدائش،اموات،شادی،طلاق کا اندراج ہوسکتاہے جبکہ ایپ میں محکمےکی شکایات کے اندراج اورحل کی سہولت ہے۔