2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے،عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی جس میں حکومت کی کارکردگی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں اشیا ضروریہ کے نرخ کم ہیں،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے۔