کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید10افراد چل بسے,424نئے کیسز رپورٹ

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید10افراد چل بسے ،اموات کی تعداد 6328ہو گئی ، 424نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 2لاکھ 97ہزار 14ہوگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز8ہزار761رہ گئے،585مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97ہزار 14ہوگئی اور6 ہزار328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان کے 735ہسپتا لوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں اور ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوںکیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ29ہزار615ہوگئی ۔ پنجاب96ہزار921، خیبرپختونخوا36 ہزار265، بلوچستان12ہزار899، اسلام آباد15ہزار666، آزاد جموں و کشمیر2ہزار302اورگلگت میں2ہزار922کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2ہزار204اور سندھ میں 2ہزار409اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار255، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، گلگت بلتستان71اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 63ہے۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔