حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کی ٹھان لی

اسلام آباد: حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوا بل پاس کرانے کی ٹھان لی، اس حوالے سے قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایف اے ٹی ایف اور زیرالتوابل ہر صورت پاس کرانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس 7ستمبرکی شام 4بجےطلب کرلیا ہے جبکہ پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس آئندہ ہفتےبلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی واتحادی اراکین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے رابطے جاری ہے ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کےچیف وہپ عامرڈوگر نے حکومتی واتحادی اراکین سے رابطے کرکے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم سےحکومتی واتحادی سینیٹرزکی ملاقات آج ہو گی، جس میں وزیراعظم سینیٹرزکوایف اےٹی ایف سمیت اہم قانون سازی پرہدایت دیں گے۔