پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی ۔ مارکیٹ 42 ہزار کی نفسیاتی حدعبور کرگئی۔ 315 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ42 ہزار 150 کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔ گذشتہ روز مارکیٹ 41 ہزار 834 پر بند ہوئی تھی.