‘حکومتی اقدامات سے آئی پی پیز ٹیرف میں کمی، فائدہ عوام کو ہوگا’

لاہور : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے آئی پی پیز ٹیرف میں کمی ہوئی ، سستی توانائی کیساتھ کم نرخوں کا فائدہ عوام کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں 100میگاواٹ کے سولرپاورپراجیکٹ پر دستخط کی تقریب ہوئی ، یہ منصوبہ پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کےتحت لیہ میں لگایاجارہاہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومتی اقدامات سے آئی پی پیز ٹیرف میں کمی ہوئی، وزیراعظم عمران خان نظام کی تبدیلی کیلئے پرعزم ہیں، تمام منصوبوں میں شفافیت کویقینی بنارہے ہیں۔