افغانستان میں امن عمل یقینی بنانےکیلئےبین الافغان بات چیت کاجلدانعقاد ناگزیر:وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ افغان امن عمل کو یقینی بنانے کےلئے بین الافغان بات چیت کا جلد انعقاد اشد ضروری ہے۔انہوں نے آج افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ حنیف اتمر کےساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام افغانستان میں امن سے جڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں قیام امن کے حصے کے طورپر پاکستان افغان پناہ گزینوں کی جلد اور باوقار وطن واپسی کا بھی خواہاں ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کےلئے اپنی مصالحتی کوششیں جاری رکھے گا۔