سعودی عرب : خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب

سعودی عرب میں آج بروز جمعرات غسلِ کعبہ انجام دیا گیا، اس موقع پر کورونا وائرس کے تناظر میں تمام تر احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کو غسل دینے کے تقریب کا اہتما کیا گیا، مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل شاہ سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے غسل کی کارروائی کی نگرانی کی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز آل سعود نے بیت اللہ کے غسل کی منظوری دی تھی۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے زائرین کے لیے خصوصی توجہ اور دیکھ بھال پر دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔